Saturday, April 20, 2024

دورہ نیوزی لینڈکیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری

دورہ نیوزی لینڈکیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری
December 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے کیویز کے دیس اڑان بھرنے سے پہلے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں ۔
محمد حفیظ اور اظہر علی کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ۔ چیف سلیکٹرقائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے کر ٹیم کا اعلان کریں گے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 22 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی نے جمعرات سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں حصہ لینا ہے۔ اکیڈمی فزیو نے دونوں کے ٹیسٹ لے لیے ہیں۔
فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا نام ٹی 20 سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
کنڈیشنز کے پیش نظر عامر یامین اور محمد عباس کے نام ون ڈے سکواڈ کے لئے زیر غور ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق قائد اعظم ٹرافی کا فائنل دیکھنے کراچی جا رہے ہیں اور کراچی میں ہی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک روزہ ٹیم کا اعلان کریں گے۔