Saturday, April 27, 2024

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سلیکٹ، سلیکشن کو درست ثابت کرونگا: محمد عامر

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سلیکٹ، سلیکشن کو درست ثابت کرونگا: محمد عامر
January 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد عامر کو پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے پھر سے گرین شرٹ پہننے کی توفیق دی۔ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور کہا کہ تمام محبت کرنے والوں کا شکرگزار ہوں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ محمد عامر کو ٹیلنٹ کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمر گل تجربہ کار ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے تیار کرنا چاہ رہے ہیں۔