Thursday, April 18, 2024

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
December 23, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 5 ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ فٹنس ٹیسٹ کلئیر نہ کرنے پر عماوسیم ، صہیب مقصود آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد نواز اور عامر یامین کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچزز کے لئے ٹیم کا اعلان 10 جنوری کو کیا جائے گا ۔
دورہ نیوزی لینڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی سکوارڈ کا نےاعلان کر دیا منتحب ہونے والے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان ، اظہر علی،بابر اعظم ،شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، امام الحق اور فخر زمان شامل ہیں۔
اس موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کہنا تھا کہ دورہ نیوزہ لینڈ کے لیے متوازی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ انڈر 16 اور انڈر 19 کا آغاز خوش آئند ہے ۔ 2017 پاکستان کی کر کٹ کے لیے بہت اچھا رہا ہے ۔
چھ تا 19 جنوری جاری رہنے والی ایک روزہ سیریز میں دونوں ممالک 5 ایک روزہ میچ کھیلیں گے جبکہ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان دس جنوری کو ہوگا ۔