Tuesday, May 14, 2024

دورہ غیر سیاسی ، علاج کرانے لندن آیا ہوں ، چودھری نثار

دورہ غیر سیاسی ، علاج کرانے لندن آیا ہوں ، چودھری نثار
February 12, 2020
لندن ( 92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار لندن پہنچ گئے ، کہا کہ دورہ غیر سیاسی  ہے ،  علاج کرانے لندن آیا ہوں ، اس وقت نواز شریف کی نہیں میری تیمارداری کی بات کریں۔ چودھری نثار نے کہا کہ دو ہفتے کے دورے پر برطانیہ آیا ہوں ،نوازشریف کی نہیں انکی تیمارداری کی بات کریں،  ملک کے معاشی  حالات اس سے پہلے کبھی اتنے گھمبیر نہیں تھے۔ چودھری نثار نے نوازشریف اور شہباز شریف سے ملاقاتوں کی بھی تردید کر دی کہا کہ  میں بیمار ہوں ، نواز شریف کی نہیں میری تیمار داری کی بات کریں ، میں امید کرتا ہوں کہ جب میں اسپتال رہوں گا تو آپ حضرات میری تیمار داری کے لئے آئیں گے ۔