Friday, May 3, 2024

دورہ سری لنکا  : گرین شرٹس کے ہاتھوں کئی ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

دورہ سری لنکا  : گرین شرٹس کے ہاتھوں کئی ریکارڈز پاش پاش ہوگئے
August 3, 2015
لاہور(92نیوز)پاک سری لنکا  سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں فتح کا ریکارڈ تو بنا یا مگر تینوں فارمیٹ چھکا لگا کر جیتنے کا بھی منفرد ریکارڈ بنا کر شائقین کرکٹ کے دل موہ لیئے، تینوں شاندار چھکے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیاٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں چھکا لگا کر تینوں سیریز اپنے نام کیں ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قائد مصباح الحق نے چھکا لگا کر تیسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کی۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے آخری گیند پر چھکا لگا کر نہ صرف میچ بلکہ سیریز گرین شرٹس کے نام کی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر سیریز قومی ٹیم کے نام کی۔