Thursday, April 25, 2024

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ٹیم نے آج آرام کیا

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ٹیم نے آج آرام کیا
March 21, 2021

لاہور ( 92 نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان ٹیم نے آج آرام کیا ،قومی ٹیم کے تیسرے کورونا ٹیسٹ ہو گئے ، اسکواڈ کل انٹرا اسکواڈ میچ کھیلے گا ۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری  ہیں ، قومی ٹیم نے اتوار کے روزمکمل آرام کیا ، گرین شرٹس پیر کے روز انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔

پاکستانی ٹیم کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے سیپمل لے لیے گئے ،جس کی رپورٹ پیر کو موصول ہو گی، دوسری جانب حسن علی کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا، منفی رپورٹ آنے کے بعد ہی فاسٹ باؤلر قومی اسکواڈ کو جوائن کر سکیں گے ۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پر عزم  ہیں ،  کہتے ہیں ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے پروٹیز کے خلاف سیریز اہم ہے ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم 26 مارچ کو روانہ ہو گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے دو اپریل کو کھیلا جائےگا۔