Friday, April 26, 2024

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمن ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمن ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
April 13, 2019

کراچی (92 نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ویمن ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیاگیا،بسمہ معروف کو ون ڈے اور ٹی 20 کے لئے ویمن ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے  خواتین کی  ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا  گیا ہے،پاکستان کی پہلی خاتون چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کراچی میں  ویمن ٹیم کا اعلان کیا۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے  بسمہ معرو ف کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں  ناہیدہ  خان، جویریہ رؤف، سدرہ امین، جویریہ ودود، عمیمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، سدرہ نواز، ثناء میر، نشرہ، ڈئنا بیگ، ایمن انور اور  رایمن شمیم شامل ہیں۔

ٹی  20 ٹیم میں ناہیدہ خان  کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے، ریزرو کھلاڑیوں میں منیبہ علی، صباء نذیر ، فریحہ محمود اور فاطمہ ثناء شامل ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم 29 اپریل کو دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہو گی۔