Friday, May 10, 2024

دورہ جنوبی افریقہ، منفی کورونا رپورٹ کے حامل کرکٹرز آج ٹریننگ کیمپ کیلئے لاہور پہنچیں گے

دورہ جنوبی افریقہ، منفی کورونا رپورٹ کے حامل کرکٹرز آج ٹریننگ کیمپ کیلئے لاہور پہنچیں گے
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تیاری کے حوالے سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے والے پلیئرز آج ٹریننگ کیمپ کے لیے لاہور پہنچیں گے۔

بائیوسیکور ببل میں کھلاڑیوں کے آج پھر کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، پلیئرز کو آج ویکسی نیشن بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والے کھلاڑی کا آج دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کل سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔