Friday, May 17, 2024

دورہ جنوبی افریقہ، جویریہ خان کی قیادت میں 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

دورہ جنوبی افریقہ، جویریہ خان کی قیادت میں 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ، جویریہ خان کی قیارت میں 17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے دورہ جنوبی افریقہ کیلئےاعلان کردہ 17 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان ٹیم کریں گی۔

قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور،عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانابیگ، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروبہ بھی اسکواڈ میں شامل۔

قومی خواتین ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔