Wednesday, April 24, 2024

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ ہو گئے

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ ہو گئے
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ ہو گئے ، کھلاڑی اور اسپورٹ سٹاف نے اپنے شہروں میں ٹیسٹ کرائے۔

منفی نتائج والے کھلاڑی 18 مارچ کو لاہور میں رپورٹ کریں گے، جہاں ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ ہو گا،پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

پی سی بی نے کیمپ کی اجازت کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھ رکھا ہے۔