Saturday, April 20, 2024

دورہ بنگلہ دیش کےلئے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان

دورہ بنگلہ دیش کےلئے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان
April 3, 2015
لاہور (92نیوز) پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹٰی ٹونٹٰی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی اعلان کردہ ٹیم  میں سعید اجمل، محمد حفیظ کو تینوں فارمیٹ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ ورلڈ کپ میں کارکردگی نہ دکھانے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد ڈراپ کر دیا گیا ہے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کا دورہ بہت اہم ہے اور اس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور کھلاڑی پاکستان کیلئے کھلتے ہوئے ذاتی مفادات کو دور رکھیں۔ ٹیسٹ سکواڈ کے لئےبابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان اور راحت علی کو سلیکٹ کیا گیا۔ ون ڈے سکواڈ کیلئے سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، اظہر علی، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان کاانتخاب عمل میں لایا گیا ۔ 2 ٹی 20 میچز کیلئے احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر گل، جنید خان کو شامل کیا گیاہے۔ یونس خان کو صرف ٹیسٹ سکواڈ  جب کہ احمد شہزاد کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔ اس موقع پر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ 8مہینوں بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آرہا ہے اور پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل 17میچز کھیلنے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اس فارمیٹ کی کرکٹ میں بہتر طریقے سےتیاری کرسکیں۔