Saturday, April 27, 2024

دورہ بنگلہ دیش بھی پاکستان کےلئے امتحان بن گیا

دورہ بنگلہ دیش بھی پاکستان کےلئے امتحان بن گیا
April 2, 2015
لاہور(92نیوز)دورہ بنگلا دیش کے لئے  پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔ کھلاڑیوں کے  حتمی انتخاب کے لئے تینوں فارمیٹ کے کپتان اورکوچ وقار یونس سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دورے شروع ہونے کو ہیں پہلا  پڑاو بنگلہ دیش میں ہو گا جس کے لئے قومی ٹیم  سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد۔ بارہ ،اپریل کو  ڈھاکا کے لئے روانہ ہو گی۔ جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ناظم الدین نے  سیریز کا شیڈول پی سی بی کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کی رسمی منظوری، بنگلہ دیش کی سیکیورٹی صورتحال سے مشروط ہےاس سلسلے میں پی سی بی  کے کرنل ریٹائرڈ اعظم خان  پہلے سے ہی بنگلہ دیش میں موجود  ہیں ۔ چٹاگانگ میں میونسپل انتخابات کے باعث  سیریز بنگلہ دیش کے دو شہروں تک محدود  ہوگی۔ جن میں ڈھاکا اور کھلنا شامل ہیں۔ اظہر علی کی  بطور  ون ڈے  ٹیم کپتان یہ پہلا  غیر ملکی دورہ اور سیریز  ہو گی ۔