Saturday, April 20, 2024

دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
October 21, 2019
لاہور (92 نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ، بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔ چیف سلیکٹر  و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے  پی سی بی میں پریس کانفرنس  کے دوران کھلاڑیوں  کے نام  بتائے ، مصباح الحق نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹی 20 اسکواڈ  کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، فخر زمان ، امام الحق ، حارث سہیل ، آصف علی ،  عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد عامر ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ  ،محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان،  ، عثمان قادر اور وہاب ریاض  شامل ہیں ۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھی 16 رکنی قومی  ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپی گئی ہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، افتخار احمد ،عمران خان سینئر ، امام الحق ، کاشف بھٹی ، محمد عباس اور محمد رضوان شامل ہیں ۔ موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز  کیلئے  قومی ٹیم 26 اکتوبر کو سڈنی روانہ ہو گی جب کہ ٹیسٹ  اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا جائیں گے ۔ قومی ٹی 20 ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلے گی ، ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی ۔