Thursday, April 25, 2024

دورہ انگلیںڈ کےلئے بوٹ کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان

دورہ انگلیںڈ کےلئے بوٹ کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان
May 2, 2016
لاہور(92نیوز)دورہ انگلینڈکےلیے بوٹ کیمپ کے کھلاڑیوں کااعلان کر دیا گیا ،پی سی بی نے سابق کوچ کا’’وقار‘‘رکھ لیا،آفریدی ،احمداورعمر کی چھٹی کردی گئی ۔ انضمام الحق کاکہناہےکہ چودہ ماہ میں صرف چھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں، چاہتے ہیں آفریدی کی جگہ نئے ٹیلنٹ کو ٹیم کاحصہ بنایاجائے ۔ تفصیلات کےمطابق چیف سلیکٹرنے پریس کانفرنس کرکے بوٹ کیمپ کےلیےپینتیس اور اے ٹیم کےلیے 25کھلاڑیوں کااعلان کیا ان کاکہناتھاکہ نئی پالیسی کے مطابق اے ٹیم میں 30سال سے اوپرکوئی کھلاڑی شامل نہیں کیاجائیگا ،نہ ہی چار سے پانچ مرتبہ کھیلنے والوں کودوبارہ شامل کرینگے  وقاریونس  کی رپورٹ کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ اچھی باتوں سے سیکھ لیناچاہیے۔ انضمام الحق کاکہناتھاکہ دورہ انگلینڈکےلیے بوٹ کیمپ حرف آخر نہیں، اس سے باہربھی لڑکے دورے کےلیے سلیکٹ ہوسکتے ہیں البتہ حفیظ ،عمادوسیم،راحت علی اورمحمدعرفان ان فٹ ہیں  فٹنس ٹیسٹ لینے کےبعدردوبدل بھی کیاجاسکتا ہے ۔ انضمام الحق نے کہاکہ یونس خان کےخلاف کوئی ایکشن لینا ان کےدائرہ اختیارمیں نہیں،البتہ وہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے  سلمان بٹ کی تعریف کرتےہوئے انضمام الحق کاکہناتھاکہ وہ اچھےکھلاڑی ہیں تاہم انہیں ابھی چارروزہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ ادھرپی سی بی کےذرائع کے مطابق محمدعامرکےویزہ کےلیے سفارتی سطح پراقدامات شروع کردئیے گئےہیں۔