Thursday, April 25, 2024

دورہ انگلیںڈ سے چھٹی کے بعد عمر اکمل اور شاہد آفریدی نے مستقبل کا پلان بنالیا

دورہ انگلیںڈ سے چھٹی کے بعد عمر اکمل اور شاہد آفریدی نے مستقبل کا پلان بنالیا
May 11, 2016
لاہور(92نیوز)دورہ انگلینڈسے چھٹی کے بعدعمراکمل اورشاہدآفریدی نے اپنااپناپلان ترتیب دے دیا دونوں انگلینڈجاکرکاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  دورہ انگلینڈسے چھٹی کے بعدعمراکمل اورشاہدآفریدی نے اپنااپناپلان ترتیب دے دیا دونوں انگلینڈجاکرکاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ عمراکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی جبکہ شاہدآفریدی کو ٹیسٹ نہ دینے پر ایبٹ آباد بوٹ کیمپ میں شامل نہیں کیاگیاتھا اس پر دونوں نے اپنے اپنے پلان ترتیب دے دئیے ہیں عمراکمل لیسٹرشائرکی نمائندگی کےلیے بارہ مئی کو انگلینڈروانہ ہونگے جبکہ شاہدآفریدی کی بھی بائیس مئی کو انگلینڈروانگی متوقع ہے جہاں وہ کاؤنٹی کھیلیں گے ۔