Sunday, May 12, 2024

دورہ انگلینڈ ، یونس خان بطور بیٹنگ کوچ، مشتاق احمد بطور اسپن باؤلنگ کوچ ہمراہ جائیں گے

دورہ انگلینڈ ، یونس خان بطور بیٹنگ کوچ، مشتاق احمد بطور اسپن باؤلنگ کوچ  ہمراہ جائیں گے
June 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ   کیلئے  سابق  کپتان یونس خان  کو  بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا  ، سابق اسٹار اسپنر  مشتاق احمد بطور اسپن باؤلنگ کوچ ٹیم کے  ہمراہ جائیں گے، یونس خان کا کہنا ہے   مشکل دورے کے  لیے ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملنا اعزاز کی بات ہے۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کی صورت میں ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز  کی بات ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یونس خان کا ریکارڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتیں نکھارنے اور بہترین کرکٹرز بننے میں اہم کردار اداکرے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کی یونس خان جیسے شاندار بیٹنگ  ریکارڈ کے حامل  کرکٹر نے اس اہم دورے کے لیے پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مشتاق احمد کئی کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انگلش کنڈیشنز سے بخوبی واقف بھی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے شروع ہو گا۔