Thursday, April 25, 2024

دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے

دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے
June 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ  میں شامل کھلاڑی  لاہور کے مقامی ہوٹل  پہنچ گئے ۔ ہوٹل کے ایک فلور پر ٹیم کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے محمد حفیظ سمیت کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام دس کھلاڑیوں کا چھبیس جون کو دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کیا۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم اٹھائیس جون کو انگلینڈ روانہ ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی ۔ مزید سات کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا ۔ وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان ، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد رضوان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا ویڈیو پریس کانفرنس میں کہنا تھا دس کھلاڑیوں اور ایک اسپورٹ اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کاشف بھٹی، محمد حسنین، فخر زمان ، محمد رضوان، عمران خان، محمد حفیظ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وسیم خان کا کہنا تھا کورونا وائرس کا شکار کھلاڑی گھروں پر قرنطینہ میں رہینگے ۔ ہیڈ کوچ متبادل کھلاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ قرطینہ والے کھلاڑیوں کے چودہ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔ نیگیٹو آنے پر کھلاڑی دوبارہ انگلینڈ جوائن کر سکیں گے۔