Saturday, April 20, 2024

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا
June 27, 2020
لاہور (92 نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، قومی ٹیم کل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگی، دوسرے مرحلے کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس آج جاری کی جائیں گی۔ منفی کورونا ٹیسٹ آنے والے کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، کون بھرے گا اڑان اور کون نہیں؟؟؟ حتمی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کل چارٹرڈ فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مکمل رپورٹ آج آئے گی، پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے بھی کل دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، یہ رپورٹس بھی آج ہی آئیں گی۔ دوسرے مرحلے میں لیے گئے ٹیسٹوں میں منفی کورونا رپورٹ والے کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہوں گے، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر ورسسٹر میں چودہ روز قرنطینہ کرے گی۔