Friday, March 29, 2024

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل
June 25, 2020
لاہور (92 نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے گیارہ ارکان کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ نجی ہوٹل میں مقیم اٹھارہ کھلاڑیوں اور گیارہ رکنی ٹیم آفیشلز کے سیمپل لیے گئے۔ پی سی بی کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں سے بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسی خان ، وکٹ کیپر روحیل نذیر اور مساجرمحمد عمران کا سیمپل لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جس کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا انکا کورونا ٹیسٹ  دوبارہ جمعہ کے روز ہو گا۔ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتہ کو کرے گا۔ قومی ٹیم 28 جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہو گی۔