Wednesday, May 8, 2024

دورہ انگلینڈ کیلئے شاہینوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہوا

دورہ انگلینڈ کیلئے شاہینوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہوا
June 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئےاڑان بھرنے سے پہلے شاہینوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ آج ہوا ،  کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ  لاہور،پشاور ،اسلام آباد اور کراچی میں ہوئے، دوسرے مرحلے  کے کورونا ٹیسٹ 25 جون کو ہونگے ، قومی ٹیم 28 جون کو  چارٹرٖڈ فلائٹ سے انگلینڈ  روانہ ہو گی۔

آج ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائج ایک دن بعد مل جائیں گے ، جن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا وہ 24 جون کو لاہور پہنچیں گے۔

دوسرے مرحلے کے ٹیسٹ 25جون کو ہونگے، دوسرا سیمپل دینے کے بعد کوئی کھلاڑی گھر نہیں جاسکے گا اور ہوٹل  سے  ہی دورے کے لیے  روانہ ہو گا۔

کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی 28جون کو چارٹرڈ  فلائٹ سے  مانچسٹر روانہ ہونگے ، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر دو ہفتے کے لیے قرنطینہ  کرے گی اور اس کے بعد  کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ ہونگے جس میں کلیئرنس کے بعد کھلاڑی پریکٹس میں حصہ لیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہو گا۔