Monday, September 16, 2024

دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا سپن باولرز کیلئے خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا سپن باولرز کیلئے خصوصی کیمپ لگانے کا فیصلہ
April 7, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکستوں کے بعد تعمیر کا نیا سفر شروع۔ دورہ انگلینڈ کے لیے انگلش ٹیم کے سابق سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد پاکستانی سپنرز کو اپنے تجربہ منتقل کرینگے۔ سپن باولرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کل سے شروع ہو گا۔ یاسر شاہ اور عماد وسیم سمیت 12 سپنرز شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق عملی تربیت کے پہلے فیز میں سپن باولرز کی نوک پلک درست کرنے کے لیے ایک ہفتہ کے کیمپ میں کھلاڑی فزیکل ٹریننگ کے علاوہ موسمی تغیرات سے مطابقت کیلئے قدرتی اور مصنوعی روشنی میں تربیت کرینگے تاکہ دورہ انگلینڈ کیلئے سپن ہتھیار بھر پور تیز کیے جا سکیں۔ تربیتی کیمپ میں مدعو کئے جانے والے سپنرز میں کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے اپنے بیٹے ارسل شیخ کو بھی شامل کروایا لیا ہے۔ دیگر سپنرز میں یاسر شاہ ، عماد وسیم ،محمد نواز ، محمد اصغر ، ظفر گوہر، بلال آصف، کرامت علی، حیات اللہ، شاداب خان، احمد شفیق، سلمان فیاض شامل ہیں۔ ایک ہفتے کا سپنرز کیمپ قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جڑے سپنر کوچ مشتاق احمد کی پہلی بڑی آزمائش ہے جو ان کے تجربہ کار ہونے کا عملی ثبوت دے سکتی ہے۔