Tuesday, April 23, 2024

دورہ انگلینڈ مشکل مگر جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے : چیف سلیکٹر

دورہ انگلینڈ مشکل مگر جیت کر لوٹنے کی کوشش کریں گے : چیف سلیکٹر
June 2, 2016
لاہور (92نیوز) چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی فٹنس بارے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا چھ سال بعد انگلینڈ جا رہے ہیں، جیت کر لوٹنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکٹرونکس میڈیا پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر انضمام الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد حفیظ تیزی سے فٹ ہو رہے ہیں اور وہ دورہ انگلینڈ کےلئے دستیاب ہونگے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن تقریباً مکمل ہے‘ بس ہیڈکوچ مکی آرتھرسے مشاورت باقی ہے جس کے بعد باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ان کو معلوم ہے کہ وہ چھ سال بعد انگلینڈ جا رہے ہیں۔ مشکل کنڈیشنز کے باوجود جیت کر لوٹنے کی کوشش کرینگے۔