Wednesday, April 24, 2024

دورہ انگلینڈ سے متعلق پی سی بی اور ای سی بی کے حکام کے درمیان آج رابطہ ہوگا

دورہ انگلینڈ سے متعلق پی سی بی اور ای سی بی کے حکام کے درمیان آج رابطہ ہوگا
June 15, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ  سے متعلق پی سی بی اور ای سی بی کے حکام کے درمیان آج رابطہ ہو گا،جس میں روانگی کے مجوزہ شیڈول اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے انتیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔

دونوں بورڈز کے حکام قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کے لئے روانگی سے متعلق مجوزہ شیڈول اور دیگر انتظامی امور پربات چیت کریں گے۔

پی سی بی نے اسکواڈ کی قبل از وقت شیڈول بھیجنے کی درخواست کر رکھی ہے،اس سے پہلےقومی اسکواڈ نے پانچ جولائی کو انگلینڈ روانہ ہونا تھا، اب پاکستانی اسکواڈ ماہ رواں کے آخری ہفتہ بھیجنے کی تجویز ہے،ذرائع کے مطابق اسکواڈستائیس اور اٹھائیس جون کی درمیانی شب بھیجنے کاشیڈول زیر غور ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلیڈ کے حوالے سے آج ویڈیو لنک میں مجوزہ شیڈول کی حتمی منظوری ملنے کا بھی امکان ہے۔

محمد عامر اور حارث سہیل کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ برطانیہ کے لئے انتیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ قومی کرکٹر کے دورے سے قبل بیس اور پچیس جون کو کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔