Monday, May 13, 2024

دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لندن روانہ

دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لندن روانہ
April 23, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019 کے لئے قومی کرکٹ ٹیم لندن روانہ ہو گئی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد شامل ہیں ۔

عماد وسیم ،حسن علی، محمد عامر، جنیدخان، یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ محمد حسنین ،عابد علی، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی20میچ کھیلے گی، ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30مئی سے ہوگا۔

پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ16 جون کو ہوگا، ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹرمپ کا پتہ  کوئی مخصوص کھلاڑی نہیں بلکہ سب ہی  اہم ہیں ،،پوری کوشش ہوگی ٹاپ 5 میں کھیلوں۔

پاکستانی ٹیم5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز کرے گی، ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچ کھیلے گی۔