Saturday, April 27, 2024

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ، قومی ٹیم سرفرازاحمد کی قیادت میں لندن روانہ

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ، قومی ٹیم سرفرازاحمد کی قیادت میں لندن روانہ
April 23, 2018
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اوربرطانیہ کے لئے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی ۔ 27 رکنی سکاڈ میں 16 کھلاڑی اور 11 آفیشل شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ قومی ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی کے راستے نصف گھنٹہ تاخیر سےآئرلینڈ روانہ ہوئی ۔ قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک جبکہ انگلینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ دورے کے آخر میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین 12 اور 13 جون کو دو ٹی 20 میچز بھی ہونگے۔ 16رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز ، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم ،حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق ، اسامہ صلاح الدین، شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ  فاسٹ باولر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں۔ فارسٹ باؤلر محمد عامر کو ویزہ نہ ملنے کے باعث ایک سے دو دن کی تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔