Sunday, May 12, 2024

دورہ امریکہ پر گئے امیرکویت ہسپتال منتقل

دورہ امریکہ پر گئے امیرکویت ہسپتال منتقل
September 10, 2019
کویت سٹی (ویب ڈیسک )دورہ امریکہ پر موجود خلیجی ریاست کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو طبی معائنے کیلئے امریکہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ امیر کویت  کی علاج میں تاخیر کے باعث امریکی صدر سے ملاقات بھی موخر کر دی گئی ، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر 12 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امیر کویت کی میزبانی کریں گے ۔ امیر کویت شیڈول کے مطابق امریکہ تو پہنچے مگر طبعیت کی ناسازی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ تاحال  زیر علاج ہیں ۔