Tuesday, April 23, 2024

دورہ امریکا میں وزیراعظم کی کاوشوں کی سپورٹ سے بلاول بھٹو نے پختگی کا ثبوت دیا ، فواد چودھری

دورہ امریکا میں وزیراعظم کی کاوشوں کی سپورٹ سے بلاول بھٹو نے پختگی کا ثبوت دیا ، فواد چودھری
July 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری نے کہا دورہ امریکا میں وزیراعظم کی کاوشوں کی سپورٹ کرکے بلاول بھٹو نے پختگی کا ثبوت دیا۔ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔ بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا مثبت پیغام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہوں گے تو مضبوط ہو کر بات کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی بلاول کے پیغام کو درست قرار دیا۔ شیخ رشید بولے بلاول کا بیان دیر آید درست آید ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ایسے دورے کا خیرمقدم کرنا چاہئے تاہم باہر جا کر جیل میں ڈال دینے والی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ بلاول بھٹو کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی حمایت کو ملکی سیاست کے تلخ ماحول میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیا جارہا ہے۔