Thursday, April 25, 2024

دورہ آسٹریلیا کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
November 28, 2016

 

لاہور(92نیوز)دورہ آسٹریلیا کے لئے پاکستان کی سولہ رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، مصباح الحق ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔ آسٹریلیا کے دورے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق دورہ آسٹریلیا کے لئے نیوزی لینڈ کا دورہ کر نے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تمام سلیکٹرز اور کپتان مصباح الحق  سے مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کر نے والی ٹیسٹ  ٹیم کو ہی برقرا رکھا ہے ۔ قومی ٹیم میں مصباح الحق کپتان  جبکہ اظہر علی وائس کپتان ہوں گے سمیع اسلم ، شرجیل خان، یونس خان اسد شفیق۔ بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز۔  محمد عامر،وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان اور عمران خان جونیئر بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ قومی ٹیم اپنے  دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔ پہلا ٹیسٹ میچ برسبین میں15 دسمبر  سے 19دسمبر کے درمیان  ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔ دوسرا ٹیسٹ26 سے 30 دسمبر  کے درمیان میلبورن اور تیسرا ٹیسٹ  3 جنوری سے 7 جنوری کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔