Friday, April 19, 2024

 دورہ آسٹریلیا : پاکستانی باؤلرز بری طرح ناکام رہے

 دورہ آسٹریلیا : پاکستانی باؤلرز بری طرح ناکام رہے
January 3, 2017

 لاہور(92نیوز)دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی باؤلرز بری طرح ناکام ہوئے ہیں ،عامر ،وہاب ،راحت اور یاسر شاہ سمیت کوئی باؤلر بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا، پاکستانی باؤلرز دورہ آسٹریلیا میں ابھی تک صرف چھبیس وکٹیں لے پائے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستانی باؤلرز کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی  کہ کوئی  حربہ  کام  نہیں آ رہا  ہے۔ بڑے بڑے بلےبازوں پر اپنی دھاک بٹھانےوالا پاکستان کا باؤلنگ اٹیک نو آموز بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آنے لگا ہے۔

محمد عامر ہوں یا وہاب ریاض،راحت علی یا اسپن کے جادوگر یاسر شاہ ، دورہ آسٹریلیا میں کسی کی نہیں  چلی ، پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چارسو انتیس رنز کی پٹائی ہوئی تو میلبرن میں  چھ سو چوبیس رنز دے  کر بھی پاکستانی  باؤلر  مخالف ٹیم کو  آؤٹ نہیں کر سکے۔ سڈنی میں بھی پاکستانی باؤلرز  آوٹ آف فارم نظر آئے اور پہلے ہی دن تین سو پینسٹھ رنز  دے  بیٹھے۔ کارکردگی  یہی  رہی تو آئندہ میچوں میں بھی  رسوائی ہماری منتظر ہو گی۔