Thursday, April 25, 2024

دورہ آسٹریلیا، قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی

دورہ آسٹریلیا، قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی
October 27, 2019
لاہور (92نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی، قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے گذشتہ روز لاہور سے آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر، دوسرا 5 اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ 31 اکتوبر کھیلے گی، آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کا سکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔