Monday, May 13, 2024

دورہ آسٹریلیا، قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے برسبین پہنچ گئی

دورہ آسٹریلیا، قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ کیلئے برسبین پہنچ گئی
November 17, 2019
برسبین (92 نیوز) دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ کے لیے پرتھ سے برسبین پہنچ گئی، شاہین کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گے، پہلا میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ میچ کے آخری روز آسٹریلیا الیون نے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے تھے۔