Sunday, September 8, 2024

دورہ آ سٹریلیا کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دورہ آ سٹریلیا کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
April 26, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ آ سٹریلیا کیلئے اٹھارہ رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہےجرمن لیگ کو قومی ذمہ داریوں سے زیادہ اہمیت دینے والے رضوان سینئر اور راشد محمود کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ شہنازشیخ نے کہا ہے کہ کیمپ میں نہ آ نے والوں کی ٹیم میں بھی کو ئی جگہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان ہاکی ٹیم اٹھائیس اورانتیس اپریل کی درمیانی شب لاہور سے روانہ ہوگی ٹیم کی قیادت محمد عمران کرینگے،ٹیم میں گول کیپرز میں عمران بٹ کے ساتھ امجد علی کو رکھا گیا ہےکپتان محمد عمران کے علاوہ عرفان سینئر اور کاشف شاہ فل بیک ہو نگے ، ٹیم میں چھ ہالفز شامل کیئے گئے ہیں جن میں تصور عباس ، ذوہیب اشرف ،رضوان جونئیر، محمد توثیق،عماد شکیل بٹ اور فیصل قادر شامل ہیں ،وقاص شریف ، ارسلان قادر ،شفقت رسول ،عمر بھٹہ، دلبر ، علی شان اور رضوان علی فارورڈز کی ذمہ داریاں نبھا ئیں گے۔ شہناز شیخ ہیڈ کوچ اور طاہر زمان بطو ر کنسلٹنٹ ٹیم کے ہمراہ جائیں گے،ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ آ سٹریلیا ،آ سٹریلیا اے ، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔