Friday, March 29, 2024

دوروز بعد بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگا

دوروز بعد بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگا
August 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی والے بارش سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر تیار ہو جائیں ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دوروز بعد یعنی 9اگست سے بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کا رخ سندھ کی جانب ہے، اس سسٹم کے نتیجے میں نو اور دس اگست کو کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کہتے ہیں بارش کس شدت کیا ہوگی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم  ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ انتیس اور تیس جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی تھی اور دو روز میں کراچی میں 173 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔