Wednesday, April 24, 2024

دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو عینک لگانا بھی غلط ہے ، فواد چودھری

دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو عینک لگانا بھی غلط ہے ، فواد چودھری
October 6, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا دوربین سے چاند دیکھنا غلط ہے تو عینک لگانا بھی غلط ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہ صفر کا چاند گوادر کی جانب دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی لے گئیں۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے  ماہ صفر کی تاریخ ایک دن تاخیر سے دی گئی، رویت ہلال کمیٹی کو اس معاملے پر معافی مانگنی چاہیے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت کو وارن کیا ہے کہ لاہور میں ہر سال ایک میٹر پانی نیچے جا رہا ہے جبکہ ایل ڈی اے اور سی ڈی اے کو واٹر ریسرچ سکیم لانے کے لئے کہا ہے۔ ویسٹ ٹو انرجی کے لئے سکیمیں لا رہے ہیں جس سے اپنے کچن کاویسٹ اور دیگر سے گیس بنا کر گھروں میں استعمال کی جا سکے گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھاکہ مسلم لیگ نواز اور پی پی پی انتشار پھیلانے اور بہتر بارگین کے لیے مولانا فضل الرحمن کو سپانسر کر رہے ہیں ۔ پرائم منسٹر کشمیر کے لئے کام کر رہے ہیں،  ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔