Thursday, April 18, 2024

دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل ، ڈاکو 90 لاکھ لوٹ کر فرار

دوران ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل ، ڈاکو 90 لاکھ لوٹ کر فرار
October 27, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی  کی راول ڈویژن کے علاقوں میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، گنج منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے تاجر کو  90 لاکھ روپے سے محروم کر دیا ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حمزہ نامی تاجر قتل، منشی شدید زخمی ہو گیا۔ راول ڈویژن میں بڑھتی وارداتوں پر شہری خوفزدہ  ہو گئے ، تھانہ گنجمنڈی سے چند قدم کے فاصلے پر موٹر سائیکل سواروں نے حمزہ نامی تاجر سے 90 لاکھ روپے لوٹ کر اسے قتل کر دیا گیا، لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔ دوسری جانب ایس پی راول ڈویژن نے 92 نیوز کو موقف نہیں دیا البتہ ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے واردات کے قاتلوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ سے جلد گرفتار کر لینگے۔ جاں بحق حمزہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے پر تاجروں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، کہتے ہیں واردات ایسے علاقے میں ہوئی جہاں پر ناممکن تھا ۔ تاجروں  نے مطالبہ کیا  ہے کہ تھانوں کی نفری اور گشت  کو بڑھایا جائے۔