Thursday, May 9, 2024

دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی اور ماں کو قتل کرنیوالے چاروں ملزم ہلاک

دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی اور ماں کو قتل کرنیوالے چاروں ملزم ہلاک
October 17, 2019
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں گزشتہ  دنوں  دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور ماں کو قتل کرنے والے چاروں ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کو ساتھیوں کی شناخت کیلئے لےجایا جارہا تھا کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں چاروں ملزم ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ملزم پرویز ، عمران ، ندیم اور فضل الرحمان شامل ہیں ،  ملزموں نے ڈکیتی کے دوران بیٹی  کو اجتماعی زیادتی کا  نشانہ بنایا تھا جبکہ ماں کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم ڈکیتی کی  کئی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ۔