Friday, March 29, 2024

دوران علاج انڈیا میں جاں بحق ہونیوالی زینب کو سپردخاک کر دیاگیا

دوران علاج انڈیا میں جاں بحق ہونیوالی زینب  کو سپردخاک کر دیاگیا
July 4, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) انڈیا کے شہر لدھیانہ میں دل کی سرجری کے دوران مرجھانے والی ننھی کلی زینب کو آبائی علاقے غلام محمد آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا، چوہڑ ماجرہ قبرستان میں 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ غم سے نڈھال زینب کے والد مجاہد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی بہت بہادر تھی سرجری سے پہلے خود چل کر آپریشن تھیٹرتک گئی ،بھارتی ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ زینب کا آپریشن سو فیصد کامیاب ہوگا۔ بھارتی ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں دھوکے میں رکھا گیا اور آپریشن کے بعد بھی یہی کہا گیا کہ بیٹی بلکل ٹھیک ہے ،مگر رات گئے بتایا گیا کہ زینب کو نہیں بچایا جا سکا۔ والد کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک میں بیٹی کی لاش واپس لانے کے لیے کئی گھنٹے خواری کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے بعد ایک امام مسجد نے ان کی مدد کی اور وہ بیٹی کی میت لیکر پاکستان پہنچے۔