Thursday, April 25, 2024

دوران زچگی نجی اسپتال میں خاتون دم توڑ گئی ، مشتعل ورثا کی توڑ پھوڑ

دوران زچگی نجی اسپتال میں خاتون دم توڑ گئی ، مشتعل ورثا کی توڑ پھوڑ
February 13, 2020
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ چوک کے قریب نجی اسپتال میں دوران زچگی  خاتون دم توڑ گئی، خاتون کی ہلاکت پر مرحومہ کے اہل خانہ اور رشتہ دار مشتعل ہو گئے اور مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ خاتون کو ڈیلیوری کیس میں نجی اسپتال لایا گیا جہاں دوران زچگی وہ انتقال کر گئی ، مرحومہ کے ورثا نے  واقعے کو ڈاکٹرز کی غفلت قرار دیتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر  کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔