Sunday, September 8, 2024

دور پرانا ہو یا نیا ہائی ہیلز کا فیشن نہیں بدلا

دور پرانا ہو یا نیا ہائی ہیلز کا فیشن نہیں بدلا
January 17, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیشن کے انداز چاہے کوئی بھی ہوں دور پرانا ہو یا نیا فیشن جو کبھی نہیں بدلا وہ ہے ہائی ہیلز کا۔ درزا قد کو ہمیشہ سے ہی خوب صورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ فیشن کی دلداہ خواتین ہائی ہیلز پہن کر تو اپنی شخصیت کو چار چاند لگانے کی کوشش کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہائیٹ ہو کم یا دراز فیشن میں لڑکیوں کی اولین ترجیح ہیں ہائی ہیلز۔ چال میں مستی اور شخصیت کو نمایاں کرنے کے لیے کومل اور نازک ایڑی والے جوتوں کی نہ تو مارکیٹ میں کمی ہے اور نہ ہی خریداروں کی۔ شادی بیاہ یا کوئی بھی تقریب ہائی ہیل سے منفرد دکھنا تو خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ انہیں پہن کر خواتین سمارٹ اور فیشن ایبل دکھائی تو دیتی ہیں مگر اونچی ایڑھی والے جوتوں کے مسلسل استعمال سے شاید ان کے انقصانات سے لاعلم ہیں۔ ہائی ہیلزکی شوقین لڑکیوں کی شاپنگ کرتے وقت سب سے ترجیح جو ہوتی ہے وہ ہے ان جوتوں کی کپڑوں سے میچنگ کی تبھی تو خریداری کے لیے اتنی محنت کرنا پڑتی ہے۔ قد چھوٹا ہو یا بڑا فیشن میں خواتین کی اولین رجیح ہائی ہیل ہی ہے تبھی تو پنچابی کڑیاں روایتی کھسوں اور پمپیوں کے بجائے انکو پہن کر ہی اپنی شخصیت کو نمایاں کرتی ہیں۔