Tuesday, May 21, 2024

دور حاضر کی جنگ میں ایئرپاورعسکری قوت کا ایک مؤثرعنصر بن چکی، سربراہ پاک فضائیہ

دور حاضر کی جنگ میں ایئرپاورعسکری قوت کا ایک مؤثرعنصر بن چکی، سربراہ پاک فضائیہ
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، ترجمان کے مطابق ایئر چیف نے گفتگو میں کہا کہ دور حاضر کی جنگ میں ایئرپاورعسکری قوت کا ایک مؤثرعنصر بن چکی ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورہ پر خطاب میں کہا، پاک فضائیہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے۔ آپریشنل منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ملک اور اس کے شہریوں کا دفاع ہمارا اولین فریضہ ہے، ملکی سلامتی کودرپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔