Friday, April 19, 2024

دور جدید میں مٹی کے برتنوں کا رواج ختم ہونے لگا

دور جدید میں مٹی کے برتنوں کا رواج ختم ہونے لگا
November 15, 2018
سکھر (92 نیوز) سندھ کی تاریخ میں ہاتھوں سے بنے مٹی کے برتنوں کا استعمال شاہی خاندانوں کی شان بڑھاتا تھا لیکن دور جدید میں کڑی محنت کے بعد بننے والے ان مٹی کے برتنوں کا رواج جیسے ختم ہی ہوتا جارہا ہے۔ یہ ہیں وہ لوگ جو نسل در نسل ہاتھوں سے مٹی گوندنے کے بعد اس مٹی کو برتنوں کی شکل دے کر اپنے گھر کا گذر بسر کرتے ہیں۔ سندھ کی تاریخ میں مٹی کے برتنوں کا استعمال شاہی خاندانوں کی شان کو اور بڑھاتا تھا۔ جدید دور نے ان افراد کی محنت کے بدلے معاوضے کو ختم ہی کردیا ہے۔ دن بھر کی کڑی محنت اور مختلف مراحل سے گذار کے مٹی کے ان برتنوں کا استعمال سندھ کے شہری علاقوں کے بجائے اب دیہی علاقوں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ چند گرام مٹی سے گھروں میں رکھے جانے والے مٹکوں، گملوں اور کئی چیزیں اس چھوٹے سے کارخانے میں آرڈر پر تیار کی جاتی ہیں جس کے بعد ان برتنوں کو آگ کی بٹھی میں پکا کر کچی مٹی کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ کچی مٹی سے بنائے گئے گملے ، ہانڈیاں ، گلک ، پلیٹس اور دیگر برتن بنانا اپنی مثال آپ ہیں لیکن مٹی کے برتن بنانے کی زوال پذیر ہوتی ہوئی یہ صنعت حکومتی توجہ کی منتظر ہے۔