Tuesday, April 16, 2024

دودھ کی قیمتیں 17 جولائی تک 94 روپے لیٹر برقرار رہیں گی، کمشنر کراچی

دودھ کی قیمتیں 17 جولائی تک 94 روپے لیٹر برقرار رہیں گی، کمشنر کراچی
July 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دودھ کی قیمتیں  17 جولائی تک 94روپے فی لیٹر برقرار رہیں گی، کمشنرکراچی ڈیری فارمر،ہول سیلرز اور ریٹیلرزکے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھے، فیصلہ ہواکہ فی الحال قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، ڈیر فارمرایسوسی ایشن کے صدر بولےمعاشی مشکلات کا شکار ہیں،کمشنرکراچی نے کہاکہ  تحفظات دور کریں گے۔ کراچی والوں کےلئے اچھی خبر ہے کہ  دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا ، 17جولائی تک دودھ 94روپے لٹر ہی  فروخت ہوگا ، کمشنرکراچی افتخارشلوانی  کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ ڈیری فارمرز،ہولسیلرزاور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ، کمشنر کراچی نے کچھ اپنی کہی اور کچھ ان کی سنی ، کہاکہ فی الحال دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کرسکتے، یہ بھی کہاکہ کسی نے قیمت بڑھائی تو کارروائی کریں گے۔ دودھ فروشوں نے تحفظات بیان کئے ،کہاکہ اس قیمت پر دودھ فروخت کرناممکن نہیں ،شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ کمشنر کراچی 17جولائی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دوبارہ بیٹھیں گے اور پھردودھ کی قیمتی  میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیاجائےگا۔