Friday, April 26, 2024

دوحہ میں شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

دوحہ میں شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات
February 29, 2020
دوحہ (92 نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی۔ زلمے خلیل زاد نے شاہ محمود قریشی کو امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے، افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا۔