Monday, May 6, 2024

دوحہ میں امریکی حکام کی طالبان سے غیراعلانیہ ملاقات

دوحہ میں امریکی حکام کی طالبان سے غیراعلانیہ ملاقات
December 18, 2020

دوحہ (92 نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی حکام نے طالبان سے غیراعلانیہ ملاقات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی نے طالبان سے دوحہ میں دو گھنٹے تک ملاقات کی۔

 ملاقات میں امریکی جنرل نے طالبان سے جنگجو کارروائیاں کم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ طالبان نے معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کی شرط دہرائی۔

دوسری طرف افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات شیڈول ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج افغان طالبان سیاسی کمیشن سے ملاقات کرینگے جس میں افغان امن عمل پر بات چیت اور مشاورت ہو گی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے۔ وزیراعظم افغان امن عمل میں پاکستانی کردار اور سہولت کاری پر بات چیت کرینگے۔