Saturday, May 11, 2024

دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے صلاح الدین کی قبر کشائی

دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے صلاح الدین کی قبر کشائی
September 21, 2019
کامونکی ( 92 نیوز) پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے لئے قبر کشائی کی گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی کی زیر نگرانی قبر کشائی کا عمل  ہوا۔ صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ دوبارہ پوسٹمارٹم اور قبر کشائی سے  بہت تکلیف ہوئی ، تفتیش کا نظام بہتر ہونا چاہئے ۔ میڈیکل بورڈ نےصلاح الدین کے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل کرلیا ،  نمونے فرانزک لیب لاہور جائیں گے اور وہیں سے حتمی رپورٹ جاری ہوگی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ سے صلاح الدین کی میت گورالی کیلئے روانہ کر دی گئی ، بھائی ظہیر الدین بابر کے مطابق  گاؤں پہنچتے ہی صلاح دین کی دوبارہ تدفین کی جائیگی۔