Monday, September 16, 2024

دوبارہ انتخابات کے لئے تحریک چلائیں گے،مولانا فضل الرحمن

دوبارہ انتخابات کے لئے تحریک چلائیں گے،مولانا فضل الرحمن
July 28, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں تاخیر پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں کئی تجاویز سامنے آئیں ۔ ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے حلف نہ اٹھانے کی تجویز پر پارٹی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ۔ تاہم ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی خان نے سخت موقف اپنایا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  دوبارہ انتخابات کے لئے تحریک چلائیں گے ۔ مولانا فضل الرحمن نے بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ۔ اب دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام پارٹیز کو دعوت دی گئی ۔ پی پی پی  نے شرکت نہ کی جبکہ ایم کیو ایم میں پھر سے  اختلافات  سامنے آ گئے ۔ فاروق ستار نے سولو فلائٹ کرتے ہوئے شرکت کی  تاہم اے این پی ، ایم ایم اے  اور پی ایس پی سمیت کئی دیگر جماعتیں کانفرنس میں شریک ہوئیں۔