Thursday, April 25, 2024

دوبارہ الیکشن کوئی گڈے گڈی کا کھیل نہیں : چیف الیکشن کمشنر

دوبارہ الیکشن کوئی گڈے گڈی کا کھیل نہیں : چیف الیکشن کمشنر
June 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی  بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن کوئی گڈے گڈی کا کھیل نہیں ،دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کسی اور کو یہ اختیار نہیں،بلدیاتی الیکشن کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کی آنکھیں بند رہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران دھاندلی کی شکایت پر کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر  سردار رضا  خان نے کی۔ اے این پی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کےحلقہ میں  دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کردیئےجعلی بیلٹ پیپرز اور مہریں  بھی پیش کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام آر اوز کو کل طلب کر لیا، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان  نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ  دوبارہ الیکشن گڈے گڈی کا کھیل نہیں یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران  خیبر پختونخوا  پولیس کی آنکھیں بند تھیں ،نوکری خدا کے ہاتھ میں ہےکسی خٹک ،بنگش یا سید کے ہاتھ میں نہیں،پولیس پولنگ عملے کا ساتھ دینے کے بجائے کسی اورکے  ہاتھوں کھیلتی رہی۔