Thursday, April 25, 2024

دوبئی ٹیسٹ : شاہینوں نے گوروں کو 178رنز سے پچھاڑ دیا

دوبئی ٹیسٹ : شاہینوں نے گوروں کو 178رنز سے پچھاڑ دیا
October 26, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)الزام تراشی کام آئی نہ کوئی اور منفی حربہ ،انگلینڈ کو دبئی ٹیسٹ میں ایک سو اٹھہتر رنز سے شکست، دوسرا میچ جیت کر گرین کیپس نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ دبئی ٹیسٹ کے آخری روز انگلش بلے بازوں نے مزاحمت  خوب کی لیکن میچ ڈرا  کرنے کی کوئی کوشش بھی  کامیاب نہ ہوسکی۔ تفصیلات کےمطابق میچ کے پانچویں روز جو روٹ اور بیئر اسٹو میدان میں  اترے اور پاکستانی باؤلرز کا عمدگی سے سامنا کیا،  اسکور جب  ایک سو ستاون پر پہنچا تو جو روٹ ہمت ہار گئے اور انہوں نے  ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کو کیچ تھما دیا۔ روٹ کے آؤٹ ہونے کی دیر تھی کہ انگلش ٹیم کی اگلی تین وکٹیں یکے بعد دیگرے  گر گئیں،سٹورٹ براڈ اور عادل رشید کی ساٹھ رنز کی  پاٹنرشپ نے پاکستانی باؤلرز کو سخت محنت  پر مجبور کیا، براڈ کے  آؤٹ  ہونے پر  گرین کیپس کی  میچ پر  گرفت مضبوط ہو گئی  تاہم ووڈ اور عادل کی پچپن رنز کی شراکت  پھر پاکستان کی فتح میں حائل ہو گئی، ذوالفقار بابر نے ووڈ کو  آؤٹ کیا تو یاسر شاہ نے بھی عادل رشید کو ٹھکانے  لگانے میں دیرنہیں کی ۔ دبئی   ٹیسٹ میں ایک سو اٹھہتر رنز کی فتح کے ساتھ پاکستان نے  سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں  ٹیموں کے درمیان   تیسرا  اور  آخری ٹیسٹ   میچ  یکم  نومبر کو  شارجہ میں ہو گا۔