Friday, September 20, 2024

دواسازکمپنیوں نےحکومتی نوٹی فکیشن کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

دواسازکمپنیوں نےحکومتی نوٹی فکیشن کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
March 4, 2016
کراچی(92نیوز)ہیپاٹائٹس ادویات تیارکرنےوالی مزیدچارکمپنیوں نےحکومت کی جانب سےدوا کی قیمت میں کمی کےنوٹی فکیشن کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ ڈرگ پرائس پالیسی کےتحت ہیپاٹائٹس ادویات کی قیمت غیر ملکی کمپنیوں کیلئے  چھبیس ہزاراورمقامی کمپنیوں کیلئےاڑتیس ہزار روپےقیمت مقررکی گئی ہےجبکہ حکومت نےہیپاٹائٹس ادویات کی قیمت پانچ ہزار روپےمقررکی ہےجبکہ بعض مقامی کمپنیوں کیلئےان ادویات کی قیمت الگ مقررکی گئی ہے، جوکہ درست نہیں،اس نوٹی فکیشن کومعطل کیاجائے،عدالت نےحکومت سےدس مارچ تک جواب طلب کرلیا۔