Friday, May 17, 2024

دو ہفتے میں کراچی والوں کو کچرے سے نجات دلادیں گے، وفاقی وزیر علی زیدی

دو ہفتے میں کراچی والوں کو کچرے سے نجات دلادیں گے، وفاقی وزیر علی زیدی
August 3, 2019
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا دو ہفتے میں کراچی والوں کو کچرے سے نجات دلادیں گے۔ وفاقی وزیر کی مہم پر سب ہی خوش دیکھائی دئیے۔ سب نے مہم میں شامل  ہونے کا اعلان کیا۔ کیا تاجربرادری، کیا فنکار ، کیا گلوکار اور کیا کھلاڑی سب نے کراچی کو صاف کرنے کی مہم میں شامل ہونے کا عزم کیا۔ معروف فنکار اور ادیب انور مقصود کہتے ہیں صفائی مہم میں ہم  سب ساتھ ہونگے۔ کراچی چیمبر، لانڈھی صنعتی ایریا، مالیاتی اداروں ،ملٹی نیشنل کمپنیوں، فنکاروں اورغیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی صفائی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ کراچی کے شہری پرعزم ہیں کہ  وہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے  حکومت کے شانہ بشانہ ہوں گے۔